0
Wednesday 28 Oct 2020 09:37

اراضی قوانین میں ترمیم دن دہاڑے ڈاکہ زنی ہے، یوسف تاریگامی

اراضی قوانین میں ترمیم دن دہاڑے ڈاکہ زنی ہے، یوسف تاریگامی
اسلام ٹائمز۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے سینئر لیڈر اور سابق ممبر اسمبلی محمد یوسف تاریگامی نے کہا ہے کہ اراضی قانون میں ترامیم دن دہاڑے ڈاکہ ہے۔ یوسف تاریگامی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا  کہ یہ جموں کشمیر کے لوگوں کو مزید بے اختیار کرنے کی کڑی ہے اور ان کی اراضی کو کارپوریشنوں کو خریدنے کے لئے بہم رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سلامتی، ترقی اور قومی یکجہتی کے نام پر دن دہاڑے ڈاکہ ہے۔ ادھر سی پی آئی (ایم) کے سیکریٹری غلام نبی ملک نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں اراضی سے متعلق مرکزی حکومت کے نئے قوانین نے جموں کشمیر سے باہر کے لوگوں کو یہاں زمین خریدنے کی راہ ہموار کی ہے جس سے  دفعہ 370 اور 35 A کو منسوخ کرنے کے پیچھے بھاجپا کے اصلی ارادے عیاں ہوگئے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے آئین کو ختم کرکے دفعہ 370 اور 35 A کو منسوخ کرنے کا مقصد جموں کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان لوگوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے جو ابھی بھی بھاجپا حکومت کے جموں کشمیر سے متعلق ارادوں سے خوش فہمی میں مبتلاء ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب 1927ء میں مہاراجہ ہری سنگھ کی حکومت تھی ڈوگرہ اور کشمیری پنڈت تعلیم یافتہ تھے اور انہوں نے اقامتی ضمانت حاصل کی تو انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ کوئی باہر والا یہاں زمین نہ خرید سکے اور نہ ہی ملازمت حاصل کرسکے گا۔
خبر کا کوڈ : 894461
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش