QR CodeQR Code

وفاقی حکومت کا 12 سے 18 ربیع الاول تک ہفتہ عشقِ رسولﷺ منانے کا فیصلہ

28 Oct 2020 09:29

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کابینہ اجلاس میں ہفتہ عشق رسولﷺ منانے کی تجویز دی، جس پر وزیراعظم عمران خان نے پیر نور الحق قادری کی تجویز سے اتفاق کیا اور ہدایت کی کہ ہفتہ عشق رسولﷺ کا حتمی پلان تیار کیا جائے۔ ہفتہ عشق رسولﷺ 12 تا 18 ربیع الاول تک جاری رہیگا۔ صوبے بھی وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق ہفتہ عشق رسولﷺ منائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ حضورﷺ کی شان اقدس میں گستاخی اور خاکوں کے معاملے پر وفاقی حکومت نے 12 سے 18 ربیع الاول تک ملک بھر میں ہفتہ عشقِ رسولﷺ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کابینہ اجلاس میں ہفتہ عشق رسولﷺ منانے کی تجویز دی، جس پر وزیراعظم عمران خان نے پیر نور الحق قادری کی تجویز سے اتفاق کیا اور ہدایت کی کہ ہفتہ عشق رسولﷺ کا حتمی پلان تیار کیا جائے۔ ہفتہ عشق رسولﷺ 12 تا 18 ربیع الاول تک جاری رہے گا۔

صوبے بھی وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق ہفتہ عشق رسولﷺ منائیں گے۔ یاد رہے کہ امام خمینیؒ کی ہدایت پر پہلے بھی شیعیان جہاں 12 سے 17 ربیع الاول تک ہفتہ وحدت مناتے ہیں، حالیہ توہین رسالتﷺ کے واقعات کے بعد امت میں وحدت کے اظہار کی اشد ضرورت ہے، جس کے پیش نظر وفاقی حکومت کی جانب سے یہ ہفتہ منانے کے اعلان کو سراہا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 894464

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894464/وفاقی-حکومت-کا-12-سے-18-ربیع-الاول-تک-ہفتہ-عشق-رسولﷺ-منانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org