QR CodeQR Code

شیعہ علماء کونسل کا عید میلادالنبی کے مشترکہ جلوس، پروگرام منعقد کرنے کا اعلان

28 Oct 2020 19:22

ایس یو سی پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ محرم الحرام اور صفر المظفر میں اتحاد بین المسلمین کے مثالی اظہار کے بعد عید میلادالنبی کے موقع پر اتحاد امت کے مثالی اور عملی اظہار سے انتشار پھیلانے والے عناصر کو مایوسی ہوگی۔ عید میلادالنبی مسلمانوں کی مشترکہ میراث اور پیغمبر اکرم (ص) سے محبت کے اظہار کا دن ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے ولادت باسعادت سرور کائنات (ص) کے سلسلے میں عید میلادالنبی (ص) کے مشترکہ جلوس اور پروگرام منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتم الانبیاء رحمت اللعالمین ذات خداوند قدوس کے بعد معزز ترین شخصیت ہیں۔ ان سے محبت کا اظہار ایمان کا حصہ ہے۔ محرم الحرام اور صفر المظفر میں اتحاد بین المسلمین کے مثالی اظہار کے بعد عید میلادالنبی کے موقع پر اتحاد امت کے مثالی اور عملی اظہار سے انتشار پھیلانے والے عناصر کو مایوسی ہوگی۔ عید میلادالنبی مسلمانوں کی مشترکہ میراث اور پیغمبر اکرم (ص) سے محبت کے اظہار کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی اور شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کے حکم کے مطابق اور علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر 12 سے 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت منائیں گے۔ اس سلسلے میں تنظیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ میلاد النبی کے مشترکہ جلوس نکالے جائیں، مساجد، مدارس اور امام بارگاہوں کے باہر سبیلیں لگائیں اور عاشقان مصطفٰی کے جلوسوں کا استقبال کریں۔
 


خبر کا کوڈ: 894465

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894465/شیعہ-علماء-کونسل-کا-عید-میلادالنبی-کے-مشترکہ-جلوس-پروگرام-منعقد-کرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org