QR CodeQR Code

بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 20 نئے کیس رپورٹ

28 Oct 2020 10:34

صوبے میں اب تک کورونا کے 15 ہزار 478 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 232 ہے۔ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے کیسز کی تعداد 714 ہے، ان میں سے 631 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 149 ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 20 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 15ہزار 859 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے شبے میں 838 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، ان میں سے 20 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، متاثرہ افراد میں سے 19 کا تعلق ضلع کوئٹہ سے ہے جبکہ ایک کیس لسبیلہ سے رپورٹ ہوا ہے۔ صوبے میں اب تک کورونا کے 15 ہزار 478 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 232 ہے۔ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے کیسز کی تعداد 714 ہے، ان میں سے 631 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 149 ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 894470

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894470/بلوچستان-میں-24-گھنٹوں-کے-دوران-کورونا-20-نئے-کیس-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org