QR CodeQR Code

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں تندور آج تیسرے دن بھی بند

28 Oct 2020 10:45

شہر بھر میں نانبائیوں کی ہڑتال جاری ہے اور تندور مکمل طور پر ٹھنڈے پڑ چکے ہیں، جس کے باعث چپاتی کی قیمت 10 روپے سے بڑھا کر 15 روپے کردی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں نانبائیوں نے فی روٹی 30 روپے میں فروخت کرنے کی اجازت مانگ لی۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں تندور آج تیسرے دن بھی بند ہیں جبکہ ہوٹلز میں چپاتی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ شہر بھر میں نانبائیوں کی ہڑتال جاری ہے اور تندور مکمل طور پر ٹھنڈے پڑ چکے ہیں، جس کے باعث چپاتی کی قیمت 10 روپے سے بڑھا کر 15 روپے کردی گئی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 894472

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894472/بلوچستان-کے-صوبائی-دارالحکومت-میں-تندور-ا-ج-تیسرے-دن-بھی-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org