QR CodeQR Code

کراچی، زیر تربیت خواتین پولیس اہلکاروں کی مہارت سے سب دنگ رہ گئے

28 Oct 2020 10:58

زیر تربیت خواتین اہلکاروں نے نائن ایم ایم پستول 6 سیکنڈ میں کھولنے اور 10 سیکنڈ میں جوڑنے کا عملی مظاہرہ کیا، اس کے علاوہ کلاشنکوف 12 سیکنڈ میں کھول کر اتنے ہی وقت میں جوڑ دیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں زیر تربیت خواتین پولیس اہلکاروں نے اسلحہ کھولنے اور دوبارہ جوڑنے کے عملی مظاہرے میں وہ مہارت دکھائی کہ سب دنگ رہے گئے۔ تفصیلات کے مطابق شاہد حیات پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد میں زیر تربیت لیڈی پولیس اہلکاروں نے اسلحہ کھولنے اور دوبارہ جوڑنے کے عملی مظاہرے میں وہ مہارت دکھائی کہ سب دنگ رہے گئے، زیر تربیت خواتین اہلکاروں نے نائن ایم ایم پستول 6 سیکنڈ میں کھولنے اور 10 سیکنڈ میں جوڑنے کا عملی مظاہرہ کیا، اس کے علاوہ کلاشنکوف 12 سیکنڈ میں کھول کر اتنے ہی وقت میں جوڑ دیں، جبکہ سب مشین گنیں (ایس ایم جی) جی تھری اور ایم پی فائیو رائفلز بھی مہارت سے کھولنے اور جوڑنے کا عملی مظاہرہ کیا۔ پرنسپل ایس ایس پی شوکت کھٹیان کا کہنا تھا کہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں اب تک ایسی پیشہ ورانہ مہارت نہیں دیکھی۔


خبر کا کوڈ: 894477

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894477/کراچی-زیر-تربیت-خواتین-پولیس-اہلکاروں-کی-مہارت-سے-سب-دنگ-رہ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org