0
Wednesday 28 Oct 2020 11:24

کچھ قوتیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں، شاہ محمود

کچھ قوتیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں، شاہ محمود
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کچھ قوتیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں، فرقہ واریت کو ہوا دینے سے اجتناب کرنا ہو گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں، کوئٹہ میں پی ڈی ایم جلسے کی سیکورٹی کا بندوبست کیا تھا، صوبائی حکومت کے ساتھ وفاقی حکومت کو بھی الرٹ ہونا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کل شام کو اُن کی افغانستان کے وزیر خارجہ سے بات چیت ہوئی ہے، جس میں کوئٹہ اور پشاور کے دھماکوں کا ذکر بھی کیا گیا تھا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان وزیر خارجہ سے کہاہے کہ اُن کی زمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو، پاک افغانستان کے درمیان خوشگوار ماحول کو کچھ قوتیں خراب کرنا چاہتی ہیں، قومی اور ملکی مفادات کو مقدم رکھا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سے کئی فارم پر بات چیت ہو سکتی ہے، گستاخانہ خاکوں پر ایک طبقہ سیاست کرنا چاہتا تھا، حکومت اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 894483
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش