QR CodeQR Code

دہشتگرد اخلاقی اور انسانی اصول کے پابند نہیں ہوتے، ترجمان ایرانی دفتر خارجہ

28 Oct 2020 11:34

اپنے ایک بیان میں ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے پشاور مدرسے میں دہشتگرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا، ترجمان ایرانی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشتگرد عناصر نے نسلی اور مذہبی اختلافات بڑھانے کیلئے ہمسایہ ممالک میں دہشتگردانہ حملے کئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی جانب سے گذشتہ روز پشاور کے مدرسے میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی گئی ہے۔ ایرانی محکمۂ خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اپنے ایک جاری بیان میں پشاور کے مدرسے میں حالیہ دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ سعید خطیب زادہ نے مدرسے میں دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔ ترجمان ایرانی محکمۂ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گرد کسی قسم کے اخلاقی اور انسانی اصول کے پابند نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر نے نسلی اور مذہبی اختلافات بڑھانے کیلئے ہمسایہ ممالک میں دہشت گردانہ حملے کئے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پشاور کے رنگ روڈ پر دیر کالونی میں واقع مدرسہ جامعہ زبیریہ میں بم دھماکہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں طلبہ سمیت 8 افراد شہید جبکہ 2 اساتذہ سمیت 112 افراد زخمی ہوگئے تھے، جن میں سے 10 زخمی طلبہ کی حالت نازک ہے۔ دھماکے سے قریبی علاقہ لرز اٹھا اور مدرسے کی عمارت کو نقصان پہنچا، دھماکے کے بعد مسجد میں نعرۂ تکبیر، اللّٰہ اکبر کے نعرے گونج اٹھے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے وقت درسِ حدیث جاری تھا، اس دوران نامعلوم شخص مدرسے میں آیا، جس نے ان کے قریب بیگ رکھا، جیسے ہی وہ اپنے جوتے لینے کے بہانے باہر نکلا دھماکہ ہوگیا۔


خبر کا کوڈ: 894487

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894487/دہشتگرد-اخلاقی-اور-انسانی-اصول-کے-پابند-نہیں-ہوتے-ترجمان-ایرانی-دفتر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org