1
Wednesday 28 Oct 2020 11:44

عمران خان کے فیس بُک پر 10ملین سے زائد فالوورز

عمران خان کے فیس بُک پر 10ملین سے زائد فالوورز
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے فیس بُک پر 10 ملین یعنی ایک کروڑ سے زائد فالوورز ہو گئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر وزیراعظم عمران خان کو 10 ملین سے زائد صارفین نے فالو کر لیا ہے جس کے بعد عمران خان پاکستان کے پہلے سیاستدان بن گئے ہیں جن کے فیس بُک پر ایک کروڑ سے زائد فالوورز ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے فیس بُک اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو وہ اپنے اکاؤنٹ پر اپنے روزمرہ کے کاموں کی تازہ ترین تفصیلات سے عوام کو آگاہ کرتے نظر آتے ہیں۔ جولائی میں ہونے والے ایک مطالعے سے انکشاف ہوا تھا کہ وزیراعظم عمران خان مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر دنیا کے مقبول رہنماؤں کی درجہ بندی میں نویں نمبر پر ہیں جبکہ ٹوئٹر پر عمران خان کے فالوورز کی تعداد میں 22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد کے لحاظ سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سر فہرست ہیں، دوسرے نمبر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر عیسائی پیشوا پاپ فرانسس ہیں۔
خبر کا کوڈ : 894488
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش