QR CodeQR Code

اسرائیل ایران کے مقابلے میں تنہا ہے: بولٹن

30 Jul 2009 14:30

اقوام متحدہ میں سابق امریکی نمائندے جان بولٹن نے ایک امریکی روزنامے وال اسٹریٹ جورنل میں ایک مضمون شائع کیا ہے جس میں کہا ۰۰۰


اقوام متحدہ میں سابق امریکی نمائندے جان بولٹن نے ایک امریکی روزنامے وال سٹریٹ جورنل میں ایک مضمون شائع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل ایران کے مقابلے میں اکیلا ہے۔ انہوں نے لکھا: "امریکی بلند پایہ حکام کا ایک وفد گذشتہ ہفتے تل ابیب کے دورے پر تھا لیکن امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کا دورہ ایک خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ انہوں نے اس دورے میں اسرائیل کو ایران کی ایٹمی سائٹس پر حملہ کرنے سے روکنے کی کوشش کی ہے اور اس حوالے سے امریکی صدر باراک اوباما کی مخالفت کا پیغام پہنچایا ہے"۔ وال سٹریٹ جورنل نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ اسرائیل اوباما کی طرف سے فلسطینیوں کے ساتھ امن مذاکرات کی پالیسی کو رد کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان قیام امن میں پیش رفت ایران کے ایٹمی پروگرام پر ہم آہنگی پیدا ہونے کا سبب نہیں بنے گی۔ جان بولٹن نے وضاحت کی کہ موجودہ حالات میں ممکن نہیں ہے کہ ایران اوباما کی مذاکراتی کوششوں کے سامنے تسلیم ہو جائے۔ اس رپورٹ کے مطابق ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات میں کشیدگی آئی ہے۔ جان بولٹون کے بقول اسرائیل پر امریکی دباو اور ایران پر فوجی حملہ نہ کرنے پر مبنی رابرٹ گیٹس کا پیغام، اسرائیل کی تنہائی کو ظاہر کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 8945

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/8945/اسرائیل-ایران-کے-مقابلے-میں-تنہا-ہے-بولٹن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org