QR CodeQR Code

تمام مسلم ممالک کو آزادی کشمیر کیلئے کھڑا ہونا پڑے گا، فاروق ستار

28 Oct 2020 15:46

آرٹس کونسل کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی بھرپور انداز میں مذمت کرتا ہوں، فرانس کے صدر کو پیغام دیا جائے کہ ہماری معیشت کو جتنا بھی نقصان ہوجائے ہم فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہہے کہ 73 سال ہو گئے کشمیر پر بھارت کا قبضہ ہے، نہتے کشمیریوں پر بھارت کے مظالم بڑھتے جا رہے ہیں، پوری دنیا کے مسلم ممالک کو کشمیر کی آزادی کے لئے ہمارے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار سیاسی رہنما فاروق ستار نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے تھیٹر ”پاکستان کی میں تقدیر ، نام میرا جموں و کشمیر“ کے دوارن خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تھیٹر کا اہتمام ”ہیومن رائٹس کونسل اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی“ کے تعاون سے کیا گیا تھا۔

فاروق ستار نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لئے پوری دنیا کے مسلم ممالک کو ہمارے ساتھ کھڑے ہونا پڑے گا، بھارت میں مودی اور امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ انتہا پسند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے ہم رسول اکرم (ص) کے امتی ہیں، فرانس میں سرکاری عمارتوں پر گستاخانہ خاکوں کی بھرپور انداز میں مذمت کرتا ہوں، یورپ میں پہلی بار ایسا گھناؤنا واقعہ رونما ہوا ہے، فرانس کے صدر کو پیغام دیا جائے کہ ہماری معیشت کو جتنا بھی نقصان ہوجائے ہم فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 894555

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894555/تمام-مسلم-ممالک-کو-ا-زادی-کشمیر-کیلئے-کھڑا-ہونا-پڑے-گا-فاروق-ستار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org