0
Wednesday 28 Oct 2020 15:58

کراچی، 12 ربیع الاوّل کی سکیورٹی سے متعلق ڈی جی رینجرز کی سربراہی میں اہم اجلاس

کراچی، 12 ربیع الاوّل کی سکیورٹی سے متعلق ڈی جی رینجرز کی سربراہی میں اہم اجلاس
اسلام ٹائمز۔ ڈی جی رینجرز سندھ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے، کسی بھی قسم کی مذہبی منافرت اور شدت پسندی پھیلانے والے عناصر پر کڑی نظر رکھنے کے حوالے سے حکمتِ عملی کا ازسرِنو جائزہ لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز ہیڈکوارٹرز میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری کی زیرِ صدارت 12 ربیع الاوّل کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمشنر کراچی، پولیس، آئی بی، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران 12 ربیع الاوّل کے حوالے سے سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشتگردی سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے دیئے گئے احکامات کی روشنی میں مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے گا۔ ترجمان رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی شرپسند عناصر، مشکوک سرگرمی اور ناخوشگوار واقعہ کی فوری اطلاع رینجرز کو دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 894561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش