QR CodeQR Code

ناموس رسالت (ص) کیلئے جان دینا اعزاز سمجھتے ہیں، پیر محفوظ مشہدی

28 Oct 2020 19:32

لاہور میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جے یو پی کے مرکزی رہنماء نے کہا کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو اسلام کا مطالعہ کرنا چاہیئے، اسلام امن و آشتی اور تحمل و برداشت کا مذہب ہے، کسی انتہا پسند گروہ کی دہشتگردی کی آڑ میں کسی بدبخت کو توہین رسالت کی اجازت نہیں دینگے، کوئی بدبخت توہین آمیز کارٹون شائع کرکے پیغمبر کی توہین کریگا تو گستاخوں کو واصل جہنم کرنا فریضہ سمجھتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنماء پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کی اسلام اور ختم المرسلین حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیخلاف توہین آمیز ریمارکس کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کی ناموس پر جان نچھاور کرنے کو اپنی سعادت سمجھتے ہیں۔ حالات کچھ بھی ہوں، اسلام اور رسول خدا کی توہین کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ آزادی اظہار رائے کا مطلب کسی مذہب کی توہین کبھی نہیں ہوتا، مگر بعض مغربی عناصر مذہبی آزادی کی بات تو کرتے ہیں، مگر افسوس مسلمانوں کو عملی طور پر مذہبی آزادی کا حق نہیں دیتے۔ فرانس نے پہلے حجاب پر پابندی عائد کی اور مذہبی تعصب پھیلایا اور اب توہین آمیز خاکے بنا کر دہشتگردی کا مرتکب ہوا ہے۔

لاہور میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیر محفوظ مشہدی نے کہا کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو اسلام کا مطالعہ کرنا چاہیئے، اسلام امن و آشتی اور تحمل و برداشت کا مذہب ہے، کسی انتہاء پسند گروہ کی دہشتگردی کی آڑ میں کسی بدبخت کو توہین رسالت کی اجازت نہیں دیں گے، کوئی بدبخت توہین آمیز کارٹون شائع کرکے پیغمبر کی توہین کرے گا تو گستاخوں کو واصل جہنم کرنا فریضہ سمجھتے ہیں، اس لئے مغرب اسلام کو سمجھنے کی کوشش کرے، مسلمان حضرت عیسٰی علیہ السلام سمیت تمام انبیاء کی نبوت پر ایمان نہ رکھیں تو ہم مسلمان نہیں رہتے، اسلام کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، یہ الزام پہلے بھی کئی دفعہ مغرب لگا چکا ہے، لیکن ثابت نہیں کرسکا، مغرب کی اشتعال انگیزیاں مسلمانوں کو مجبور کرتی ہیں کہ وہ اپنے پیغمبر کی ناموس کا دفاع کریں اور یہ ہم پہلے بھی کرتے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، چاہے اس کی کتنی بھاری قیمت ہی کیوں نہ ادا کرنی پڑے۔


خبر کا کوڈ: 894597

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894597/ناموس-رسالت-ص-کیلئے-جان-دینا-اعزاز-سمجھتے-ہیں-پیر-محفوظ-مشہدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org