0
Wednesday 28 Oct 2020 21:35

پشاور مدرسے دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار، ایک طالبعلم سے تفتیش

پشاور مدرسے دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار، ایک طالبعلم سے تفتیش
اسلام ٹائمز۔ دیر کالونی کے مدرسے میں دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے، جبکہ مدرسے ہی کے ایک طالبعلم کو حراست میں لیا گیا ہے۔ گذشتہ روز دیر کالونی میں واقع مدرسے میں ہونے والے دھماکے کی تفتیش جاری ہے۔ تحقیقاتی ٹیم میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقاتی ٹیم میں شامل ہیں۔ مدرسے میں دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جس کے تحت دھماکے سے قبل دہشت گردوں نے مدرسے اور درس و تدریس کیلئے آنے والے طلبا کی ریکی کی، مدرسے کے طلبا کا ریکارڈ اور ان کے کوائف کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے، جبکہ مدرسے میں زیرِ تعلیم ایک طالبعلم کو بھی حراست لیا گیا ہے، جس سے تفتیش جاری ہے۔ اس کے علاوہ بارودی مواد سے بھرا بیگ مدرسے میں رکھنے والے مشتبہ شخص کے حوالے سے بھی عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کر لئے گئے ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے دیر کالونی اور اس سے ملحقہ آبادی میں سرچ آپریشن کیا ہے، جس میں ایلیٹ فورس، ریپڈ رسپانس فورس، کے نائن یونٹ، لیڈیز پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے جوانوں نے حصہ لیا، خفیہ اطلاعات کی روشنی میں کئے گئے اس آپریشن کے دوران 55 مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے ہیں اور گھر گھر تلاشی کے دوران غیر قانونی اسلحہ اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور منصور امان نے کہا ہے کہ گرفتار مشتبہ افراد سے تفتیش کیلئے اسپیشل انٹاروگیشن ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ شہر کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور ضلع بھر میں انٹلی جنس بیسڈ آپریشنز اور سرچ آپریشن کا سلسلہ تیز کر دیا گیا۔ عید میلادالنبیﷺ کے پرامن انعقاد کی خاطر خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 894612
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش