QR CodeQR Code

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت

کراچی میں جماعت اسلامی کا احتجاج، فرانسیسی قونصلیٹ میں یادداشت جمع کرا دی

28 Oct 2020 22:30

مظاہرین نے فرانسیسی قونصلیٹ کی جانب پیش قدمی کی، تو سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔ مظاہرین نے فرانس اور یورپ کے خلاف نعرے لگائے۔


اسلام ٹائمز۔ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف کراچی میں جماعت اسلامی نے فرانسیسی قونصلیٹ میں احتجاجی یادداشت جمع کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے کراچی میں تین تلوار چورنگی پر گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف  مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے فرانسیسی قونصلیٹ کی جانب پیش قدمی کی، تو سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔ مظاہرین نے فرانس اور یورپ کے خلاف نعرے لگائے۔ جماعت اسلامی کے وفد نے فرانسیسی قونصلیٹ میں یاداشت پیش کی۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ یہ مظاہرہ علامتی ہے، جمعہ کو بھرپور مظاہرہ ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 894620

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894620/کراچی-میں-جماعت-اسلامی-کا-احتجاج-فرانسیسی-قونصلیٹ-یادداشت-جمع-کرا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org