0
Wednesday 28 Oct 2020 23:26

فرانسیسی مصنوعات کیساتھ امریکی، برطانوی اور یہودی مصنوعات کا بھی بائیکاٹ کرنا ہوگا، علامہ امین شہیدی

فرانسیسی مصنوعات کیساتھ امریکی، برطانوی اور یہودی مصنوعات کا بھی بائیکاٹ کرنا ہوگا، علامہ امین شہیدی
اسلام ٹائمز۔ امت واحدہ پاکستان کے سربراہ اور معروف مذہبی سکالر علامہ محمد امین شہیدی نے فرانس میں توہین رسالت (ص) کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی مصنوعات کے ساتھ امریکی، برطانوی اور یہودی مصنوعات کا بھی بائیکاٹ کرنا ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ توہینِ رسول (ص) کے پرانے منصوبہ میں نئی بات یہ ہے کہ فرانس نے سرکاری سطح پر توہینِ رسول (ص) کی حمایت کی ہے۔ ہمیں فرانسیسی مصنوعات کے ساتھ امریکی، برطانوی اور یہودی مصنوعات کا بھی بائیکاٹ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب ان ممالک کی معیشت کمزور ہوگی تو وہ خود بخود ایسے ہتھکنڈوں سے پیچھے ہٹ جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 894635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش