QR CodeQR Code

مریم نواز 6 نومبر کو گلگت بلتستان کا دورہ کرینگی

28 Oct 2020 23:29

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز جی بی میں انتخابی مہم کی قیادت کرینگی۔ مریم نواز گلگت، استور، ہنرہ، نگر اور دیامر جائیں گی اور وہاں انتخابی مہم چلائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کی مرکزی رہنماء مریم نواز 6 نومبر کو گلگت بلتستان کا دورہ کریں گی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز جی بی میں انتخابی مہم کی قیادت کرینگی۔ مریم نواز گلگت، استور، ہنرہ، نگر اور دیامر جائیں گی اور وہاں انتخابی مہم چلائیں گی۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جمعرات کے روز سکردو کے دورے پر آئیں گے۔ ادھر وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور بھی گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔ وہ بدھ کے روز دیامر پہنچے۔ بتایا جاتا ہے کہ گنڈاپور بھی جی بی کے تمام حلقوں کا دورہ کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 894636

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894636/مریم-نواز-6-نومبر-کو-گلگت-بلتستان-کا-دورہ-کرینگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org