0
Wednesday 28 Oct 2020 23:37

سندھ میں گیس کے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں، عمر ایوب

سندھ میں گیس کے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں، عمر ایوب
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے سندھ میں گیس کے ذخائر میں کمی سے متعلق خبردار کردیا۔ حیدرآباد میں گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ سندھ میں گیس کے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے گیس کیلئے کچھ نہیں کیا جب کہ وفاقی حکومت نے شمسی توانائی کیلئے 6.5 روپے یونٹ کے معاہدے کئے۔

انہوں نے کہا کہ روس کے تعاون سے نئی گیس پائپ لائن بچھا رہے ہیں، ماضی میں کئے گئے معاہدوں کی وجہ سے بجلی مہنگی ہوئی، پی ڈی ایم کا الائنس صرف ذاتی مفادات کیلئے ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حیسکو کی 4 ورک شاپس اور گرڈ اسٹیشنز پر رپورٹ طلب کی ہے، سندھ میں گیس کی کمی کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے۔ انہوں نے امید دلائی کہ ایل این جی اور مقامی گیس کی قیمت ایک کرنے کی کوشش کررہے ہیں، گیس کی قیمتوں میں فرق ختم کرنے سے قلت ختم کی جاسکے گی۔
خبر کا کوڈ : 894638
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش