0
Wednesday 28 Oct 2020 23:40

پی ڈی ایم ملک کو جعلی حکومت سے آزاد کرائے گی، احسن اقبال

پی ڈی ایم ملک کو جعلی حکومت سے آزاد کرائے گی، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نالائق اور سلیکٹڈ حکمرانوں نے ہر طبقے کا سکون چھین لیا، پی ڈی ایم ملک کو جعلی حکومت سے آزاد کرائے گی۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے نواب شاہ، سانگھڑ، میرپور خاص اور عمر کوٹ میں وفاقی حکومت کے خلاف میدان سجائے رکھا۔ تقاریب سے خطاب میں احسن اقبال نے حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایک اناڑی کو اقتدار میں لایا گیا، جس نے 2 سال میں ملک کو تباہی کے کنارے پر پہنچا دیا ہے، آج ہر کسی کا ایک ہی سوال ہے کہ قائداعظم کا پاکستان کہاں ہے۔؟

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ملک کو جعلی حکومت سے آزاد کرائے گی، کیونکہ نالائق اور سلیکٹڈ حکمرانوں نے ہر طبقے کا سکون چھین لیا۔ سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا نواز شریف اور مریم نواز میدان میں آگئے ہیں، اب اس حکومت کو جانا ہوگا جبکہ مفتاح اسماعیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا راستہ صرف ووٹ کو عزت دینے میں ہے۔ تقاریب سے مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ اور (ن) لیگ کے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 894639
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش