QR CodeQR Code

حیدرآباد سے سکھر تک ریلوے ٹریک کا بڑا حصہ خطرناک قرار

28 Oct 2020 23:55

ذرائع کے مطابق روہڑی سے حیدرآباد کے درمیان 100 کلومیٹر ٹریک خراب ہے، 350 کلومیٹرز کے درمیان متعدد مقامات پر ٹریک کمزور ہے اور ٹریک کی خرابی کے باعث رواں سال ٹریک سے اترنے کے 20 سے زائد واقعات پیش آچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ حیدرآباد سے سکھر تک ریلوے ٹریک کا بڑا حصہ خطرناک قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئے دن ریل گاڑیوں کے ٹریک سے اترنے کے واقعات کی وجہ معلوم ہوگئی۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ حیدرآباد سے سکھر تک ریلوے ٹریک کا بڑا حصہ خطرناک قرار دیا گیا ہے، ریلوے اسٹیشن ماسٹرز نے ٹریک سے متعلق ڈرائیورز کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ ڈرائیورز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ ٹریک کے متاثرہ مقامات پر ٹرین کی رفتار 10 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ رکھی جائے۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹریک پر ٹرین کی رفتار کم رکھنے کی ہدایات پر عمل نہیں کیا جا رہا۔ ذرائع کے مطابق روہڑی سے حیدرآباد کے درمیان 100 کلومیٹر ٹریک خراب ہے، 350 کلومیٹرز کے درمیان متعدد مقامات پر ٹریک کمزور ہے اور ٹریک کی خرابی کے باعث رواں سال ٹریک سے اترنے کے 20 سے زائد واقعات پیش آچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 894645

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894645/حیدرآباد-سے-سکھر-تک-ریلوے-ٹریک-کا-بڑا-حصہ-خطرناک-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org