0
Thursday 29 Oct 2020 00:57

کورونا کی دوسری لہر، شاپنگ مالز اور تجارتی مراکز کے اوقات تبدیل کرنیکا فیصلہ

کورونا کی دوسری لہر، شاپنگ مالز اور تجارتی مراکز کے اوقات تبدیل کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق  مُلک بھر میں ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے انتظامیہ نے کمر کس لی ہے اور مُلک بھر میں ماسک کے استعمال پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرلی گئی۔ این سی او سی نے کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک کے 11 شہروں کے لیے یہ ہدایات جاری کی ہیں۔ ان شہروں میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، حیدرآباد، گلگت، مظفر آباد، میرپور، پشاور اور کوئٹہ شامل ہیں۔ ان تمام شہروں میں کل جمعرات 29 مئی سے این سی او سی کے فیصلے نافذ کر دیئے جائیں گے۔

حکمت عملی کے تحت کل سے شہریوں کے لیے گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا جائے گا۔ رات دس بجے تک آج سے تجارتی مراکز کو بند کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے، اس کے علاوہ پبلک پارکس سمیت دیگر تفریحی مقامات کو بھی روزانہ شام 6 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیکل اسٹورز، ہسپتال کُھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔ انتظامیہ کی جانب سے کورونا ہاٹ اسپاٹس کے علاقوں میں ٹیسٹںگ، ٹریسنگ اینڈ کوارنٹین (ٹی ٹی کیو) حکمت عملی کے تحت اقدامات تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس وبا کی دوسری شدید لہر کا آغاز ہوچکا ہے، جس کی روک تھام کے لیے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 894648
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش