0
Thursday 29 Oct 2020 01:32

عرب امارات اور سعودی عرب میں پاکستانیوں کو مسائل، ساجد طوری کی عندلیب عباسی اور احمد بلال سے ملاقات

عرب امارات اور سعودی عرب میں پاکستانیوں کو مسائل، ساجد طوری کی عندلیب عباسی اور احمد بلال سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور جیلوں سے رہائی کے حوالے سے پاراچنار سے رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری نے پارلیمانی سیکرٹری فارن آفس عندلیب عباسی اور ڈی جی سعودی عرب و عرب امارات احمد بلال سے ملاقات کی اور ان سے پاکستانیوں شہریوں کی مشکلات کے حل کے لئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ساجد طوری نے کہا کہ ملاقات میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے جیلوں میں قید افراد کی رہائی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر فارن آفس کے ذریعے متحدہ عرب امارات کے سفیر سے رابطہ ہوا اور پاراچنار، گلگت بلتستان سمیت مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ تقریباً دو سو افراد سیکورٹی اداروں کے پاس حراست میں ہیں، ان کی بازیابی کیلئے کام تیز کیا جائے اور فوری طور پر پاکستانی ایمبیسی کو رپورٹ دی جائے۔ ساجد طوری کا کہنا تھا کہ دبئی میں کچھ افراد رہا کئے گئے ہیں اور انشاء اللہ امید ہے کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی جیلوں میں قید افراد کو بھی جلد رہا کیا جائے گا۔ ساجد طوری کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام پاکستانیوں کی بیرون ملک بلا جواز گرفتاریوں کا نوٹس لیں اور مستقبل میں پاکستانیوں کو غیر ضروری تنگ کرنے سے اجتناب کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 894649
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش