QR CodeQR Code

کرم کے عمائدین کا روحانی پیشوا میاں شاہ انور کا مزار زائرین کیلئے کھولنے کا مطالبہ

29 Oct 2020 02:02

پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی رہنماء سید شجاعت حسین میاں الحائری، سید عباس میاں اور میاں چیغہ کے رہنماء ماہر حسن نے کہا کہ کچہ پکہ کے مقام پر عقیدت مندوں اور مریدوں کی جانب سے گزشتہ پانچ ہفتوں سے احتجاجی دھرنا بھی جاری ہے۔ اگر مزار جلد نہ کھولا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے قبائلی رہنماؤں سید شجاعت حسین میاں اور سید عباس میاں نے کہا ہے کہ روحانی پیشوا میاں شاہ انور کا مزار زائرین کیلئے فوری طور پر کھولا جائے اور میاں بزرگوار کے عقیدت مندوں اور مریدوں میں پائی جانے والی بے چینی کو ختم کیا جائے۔ پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی رہنماء سید شجاعت حسین میاں الحائری، سید عباس میاں اور میاں چیغہ کے رہنماء ماہر حسن نے کہا کہ ضلع اورکزئی میں میاں شاہ انور بزرگوار کا مزار بد امنی کے دور میں بند کیا گیا تھا جو کہ فورسز کی قربانیوں سے امن قائم ہونے کے بعد بھی بند ہے، مزار کی بندش کی وجہ سے میاں بزرگوار کے لاکھوں عقیدت مند اور مریدین شدید ذہنی پریشانی میں مبتلا ہیں جبکہ کچہ پکہ کے مقام پر عقیدت مندوں اور مریدوں کی جانب سے گزشتہ پانچ ہفتوں سے احتجاجی دھرنا بھی جاری ہے۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ اگر مزار جلد نہ کھولا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 894652

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894652/کرم-کے-عمائدین-کا-روحانی-پیشوا-میاں-شاہ-انور-مزار-زائرین-کیلئے-کھولنے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org