QR CodeQR Code

میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت چاہتا ہوں، الطاف حسین

5 Aug 2011 00:04

اسلام ٹائمز:متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کا کہنا تھا کہ وہ بحث کو مزید آگے بڑھانے کے بجائے پوری سندھی قوم خصوصاً ان تمام قوم پرستوں اور دانشوروں سے جنھیں ان کی بات سے دل آزاری ہوئی، سندھ دھرتی کا باشندہ ہونے کے ناطے، ان سے صدق دل سے معذرت چاہتے ہیں۔


لندن:اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ان کے گزشتہ روز کے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ معذرت چاہتے ہیں۔ اپنے گزشتہ روز خطاب کے حوالے سے وضاحتی بیان میں انھوں نے کہا کہ گزشتہ روز انھوں نے اپنی تقریر میں ان عناصر کو مخاطب کیا تھا،جو پاکستان بنانے کی جدوجہد میں لاکھوں جانوں کی قربانی دینے والے اردو اور پنجابی بولنے والے مہاجروں کے بارے میں کھلم کھلا لعن طعن کر رہے ہیں۔ الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے وہ اپنے خیالات کی صحیح طور پر ترجمانی نہیں کر سکے، یا پھر بعض سندھی قوم پرست اور دانشور ان کی بات کی روح اور گہرائی کو نہ سمجھ سکے۔ انھوں نے کہا کہ وہ بحث کو مزید آگے بڑھانے کے بجائے پوری سندھی قوم خصوصاً ان تمام قوم پرستوں اور دانشوروں سے جنھیں ان کی بات سے دل آزاری ہوئی، سندھ دھرتی کا باشندہ ہونے کے ناطے، ان سے صدق دل سے معذرت چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 89466

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/89466/میرے-بیان-سے-کسی-کی-دل-آزاری-ہوئی-ہے-معذرت-چاہتا-ہوں-الطاف-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org