QR CodeQR Code

جی بی کو جلد صوبہ بنایا جائے گا، مراد سعید

29 Oct 2020 11:12

وفاقی وزیر کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ اتنے بڑے مطالبے کو ماضی کی حکومتوں نے پورا نہیں کیا۔ سی پیک میں گلگت بلتستان کا اہم ترین کردار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو جلد پاکستان کا صوبہ بنایا جائے گا، افسوس ہے کہ اتنے بڑے مطالبے کو ماضی کی حکومتوں نے پورا نہیں کیا۔ ایک بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سی پیک میں جی بی کا اہم ترین کردار ہے لیکن ماضی کی حکومتوں نے سپیشل اکنامک زون بھی جی بی کیلئے نہیں دیا، اب عمران خان کی منظوری کے بعد وہاں اکنامک زون کے قیام کیلئے زمین کا تعین کیا گیا ہے، اکنامک زون کے قیام سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، انڈسٹریل زون کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہ کے پی کے کی طرح آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سو فیصد آبادی کو انصاف صحت کارڈ فراہم کیے جائیں گے جس سے مفت اور بہترین علاج کی سہولت میسر آئے گی۔ گلگت سے شندور اور شندور سے چترال تک شاہراہ پر بھی کام شروع ہوگا، اس روٹ کی تکمیل سے سی پیک کے مغربی روٹ کا خواب پورا ہوگا، اس منصوبے سے گلگت بلتستان کی سیاحت میں اضافہ ہوگا اور لوگوں کو روزگار ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ جی بی میں حکومت قائم کر کے ترقی کے نئے دور کا آغاز کیا جائے گا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر مراد سعید کے دورہ گلگت بلتستان کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ مراد سعید اگلے ہفتے سے جی بی کا دورے کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 894702

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894702/جی-بی-کو-جلد-صوبہ-بنایا-جائے-گا-مراد-سعید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org