0
Thursday 29 Oct 2020 11:56

لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کاروباری سرگرمیاں جزوی طورجلد بند کرنے کا فیصلہ

لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کاروباری سرگرمیاں جزوی طورجلد بند کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر پنجاب کے 3 اضلاع میں کاروباری سرگرمیاں جزوی طورجلد بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافے کے باعث محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ نے کاروباری سرگرمیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کاروباری سرگرمیاں رات 10 بجے تک بند کر دی جائیں گی تاہم میڈیکل اسٹورز، ٹائروں اور پھلوں کی دکانیں، تندور اور آٹا چکیاں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔ مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ کوریئر سروس، ہوٹل اور پیٹرول پمپس بھی 24 گھنٹے کھلے رہ سکیں گے اور اجازت کے حامل کاروبار والے 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔ نوٹیفکیشن میں پارکس صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، فیصلے کا اطلاق لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہو گا۔
 
خبر کا کوڈ : 894714
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش