0
Thursday 29 Oct 2020 13:13

ہمیں یہودیوں کی ہولوکاسٹ کے خلاف آواز اٹھانے کا طریقہ کار اختیار کرنا ہوگا، عمران خان

ہمیں یہودیوں کی ہولوکاسٹ کے خلاف آواز اٹھانے کا طریقہ کار اختیار کرنا ہوگا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حضرت محمدﷺ سے متعلق فرانسیسی مصنف کا قول میرے پسندیدہ ترین اقوال میں سے ایک ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حضرت محمدﷺ کے بارے میں الفونسے ڈی لامرٹائن کا قول شیئر کر دیا۔ جس میں فرانسیسی مصنف نے حضرت محمدﷺ کی شخصیت کو دنیا میں لاثانی قرار دیا تھا۔ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر اسلامی ممالک کے سربراہان کو خط لکھا۔

وزیراعظم نے اسلامی ممالک کے سربراہان سے درخواست کی ہے کہ سب توہین رسالت اور اسلاموفوبیا کے خلاف متحد ہو کر پوری دنیا کو واضح پیغام دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہودیوں کی ہولوکاسٹ کے خلاف آواز اٹھانے کا طریقہ کار اختیار کرنا ہوگا اور مغرب کو بتانا ہو گا کہ نبی پاکﷺ کی ذات ہمارے لیے کتنی مقدس ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مغربی ممالک کی ہولوکاسٹ پر تنقید پر پابندی کی پالیسی کا احترام کرتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ مسلمانوں کے عقائد کا بھی احترام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکے اور قرآن پاک کو شہید کرنے کے واقعات اسلامو فوبیا ظاہر کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 894730
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش