0
Thursday 29 Oct 2020 14:49

وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ حملہ کیس میں باعزت بری

وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ حملہ کیس میں باعزت بری
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کو باعزت بری کردیا۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے پارلیمنٹ حملہ کیس میں محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے، عدالت نے وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست منظور کرلی ہے جبکہ کیس کے دیگر ملزمان پر 12 نومبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ 2014ء میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے دھرنے کے دوران مشتعل افراد نے پی ٹی وی کے ہیڈ کوارٹر پر دھاوا بولا تھا۔ عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری سمیت کم و بیش 70 افراد کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں پارلیمنٹ ہاؤس، پی ٹی وی اور سرکاری املاک پر حملوں اور کار سرکار میں مداخلت کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سرکاری وکیل اس سے قبل ہی وزیراعظم عمران خان کی بریت کی حمایت کر چکے ہیں، عدالت نے گزشتہ سماعت پر پارلیمنٹ حملہ کیس پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، اس سے قبل عدالت وزیراعظم عمران خان کو ایس ایس پی تشدد کیس میں بھی بری کر چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 894749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش