0
Thursday 29 Oct 2020 16:14

اقتدار کی محرومی نے نواز شریف کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، شوکت یوسفزئی

اقتدار کی محرومی نے نواز شریف کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، شوکت یوسفزئی
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اقتدار کی محرومی نے نواز شریف کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، مسلم لیگ (ن) کے قائد اور مودی کا بیانیہ  ایک ہوتا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں پی ڈی ایم  کے ممکنہ جلسے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر پی ڈی ایم پشاور جلسہ ملتوی کرے اور اپوزیشن عوام پر رحم کرے، کرپشن بچانے کیلئے انہیں استعمال نہ کیا جائے۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن بتائیں کہ کرپٹ لوگوں کا ساتھ دینے میں کتنی رکعتوں کا ثواب ملتا ہے؟ اقتدار کی محرومی نے نواز شریف کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، مسلم لیگ (ن) کے قائد اور مودی کا بیانیہ ایک ہوتا جا رہا ہے، پاک فوج کے خلاف تقاریر قابل مزمت ہیں، دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے پاک فوج اور پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے تمام انڈیکیٹر درست ہو رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان مہنگائی پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات اُٹھا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 894764
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش