QR CodeQR Code

ابھی نندن کی رہائی کو کسی اور چیز سے جوڑنا انتہائی گمراہ کن ہے، ترجمان پاک فوج

29 Oct 2020 16:49

ایک نکاتی ایجنٹے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے میجر بابر افتخار نے کہا کہ ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، ہرقسم کی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائے گا، مسلح افواج ایک منظم ادارہ ہے، افواج کی قیادت اور رینک کو جدا نہیں کیا جا سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان پاک فوج بابرافتخار کا کہنا ہے کہ کل ایک ایسا بیان دیا گیا جس میں حقائق کو مسخ کیا گیا، پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت کو منہ کی کھانا پڑی، دشمن نے رات کی تاریکی میں بدحواسی میں پہاڑوں پر بم گرائے، بھارت اتنا خوفزدہ ہوا کہ اس نے گھبراہٹ میں اپنا ہی ہیلی کاپٹر مار گرایا، اللہ کی مدد سے ہمیں دشمن پر واضح  فتح نصیب ہوئی، پاکستان کی فتح کو پوری دنیا نے تسلیم کیا، میجر بابر افتخار نے کہا کہ پاکستان نے امن کو موقع دیتے ہوئے ابھی نندن کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان نے اعلانیہ طور پر دن کی روشنی میں دشمن کو جواب دیا، پاکستان کی قیادت اورافواج ہر صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار تھی، منفی بیانیے سے دشمن فائدہ اٹھا رہا ہے، ہمیں ذمہ داری سے آگے بڑھنا ہوگا، ہم اندرونی اوربیرونی خطرات سے آگاہ ہیں، ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، ہرقسم کی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائے گا، ایک سوال پر ترجمان پاک فوج نے کہا کہ مسلح افواج ایک منظم ادارہ ہے، افواج کی قیادت اور رینک کو جدا نہیں کیا جا سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 894775

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894775/ابھی-نندن-کی-رہائی-کو-کسی-اور-چیز-سے-جوڑنا-انتہائی-گمراہ-کن-ہے-ترجمان-پاک-فوج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org