QR CodeQR Code

وفاق ملکی گندم خریدنے میں دلچسپی نہیں رکھتی، ترجمان سندھ حکومت

29 Oct 2020 17:06

ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے گندم کا سپورٹ ریٹ بڑھایا، کسی اور حکومت نے ریٹ نہیں بڑھایا، وفاقی حکومت کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے تیار نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک میں پیدا ہونے والی گندم کو خریدنے میں دلچسپی نہیں رکھتی ہے۔ ترجمان صوبائی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ گندم کی کمی کو پورا کرنے کے لئے یوکرئن اور روس سے گندم منگوائی جا رہی ہے، منگوائی گئی گندم کا معیار ہماری گندم سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ درآمدی گندم 2 ہزار روپے فی من پڑ رہی ہے، ہم خود کو زرعی ملک کہتے ہیں لیکن گندم اور چینی بھی درآمد کرتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے گندم کا سپورٹ ریٹ بڑھایا، کسی اور حکومت نے ریٹ نہیں بڑھایا، وفاقی حکومت کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے تیار نہیں ہے، ہم مہنگی گندم خریدنے کو تیار ہیں لیکن کسان کو ریلیف نہیں دے سکتے۔ ترجمان صوبائی حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ملک اس وقت گندم بحران کا شکار ہے، وفاقی حکومت کو 2 ہزار روپے امدادی قیمت کی تجویز دی ہے، ڈرگ ایکٹ میں ترامیم کو سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 894779

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894779/وفاق-ملکی-گندم-خریدنے-میں-دلچسپی-نہیں-رکھتی-ترجمان-سندھ-حکومت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org