0
Friday 5 Aug 2011 10:37

ایف آرز کو بندوبستی علاقوں میں ضم کرنے کے لئے حتمی سفارشات وزارت سیفران کو ارسال کردی گئیں ہیں، بیرسٹر مسعود کوثر

ایف آرز کو بندوبستی علاقوں میں ضم کرنے کے لئے حتمی سفارشات وزارت سیفران کو ارسال کردی گئیں ہیں، بیرسٹر مسعود کوثر
پشاور:اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر نے کہا کہ ایف آرز کو بندوبستی علاقوں میں ضم کرنے کے لئے حتمی سفارشات وزارت سیفران کو ارسال کردی گئیں ہیں۔ ایف آرز کو بندوبستی علاقوں میں ضم کرنے کے لئے گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر رواں ماہ میں صدر مملکت اور وزیر اعظم کو خصوصی بریفینگ دینگے، جس میں وزیر اعلیٰ امیرحیدر خان ہوتی بھی ہو نگے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آر پشاور کو ڈسٹرکٹ پشاور، ایف آر کوہاٹ کو ڈسٹرکٹ کوہاٹ، ایف آر بنوں کو ڈسٹرکٹ بنوں، ایف آر نوشہرہ کو ڈسٹرکٹ نوشہرہ، ایف آرڈیرہ اسماعیل خان کو ڈسٹرکٹ ڈیرہ اسماعیل خان، ایف آر لکی مروت کو ڈسٹرکٹ لکی مروت میں ضم کیا جا رہا ہے۔ جس کی اے این پی، جے یو آئی (ف) نے حمایت کردی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے سروے کا کام پہلے سے ہی مکمل کیا گیا تھا، تاہم گورنر سیکرٹریٹ کی جانب سے حتمی سفارشات وفاقی حکومت کو ارسال کی گئی ہے ایف آرز کو بندوبستی علاقوں میں ضم کرنے کے بعد صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی میں نشستوں میں اضافہ کیا جائیگا۔ خیبر پختونخو اسمبلی کی نشستیں 124سے بڑھ کر 134 ہو جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 89478
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش