QR CodeQR Code

ناموس رسالت (ص) کی گستاخی قبول نہیں، امت فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے، علامہ مبشر حسن

29 Oct 2020 17:17

ایک بیان میں گستاخانہ خاکوں کی مذمت کرتے ہہوئے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے ترجمان نے کہا کہ اسلام کے خلاف مجرمانہ سرگرمیوں کا دفاع کرنے والی ریاستوں سے ہر قسم کے سفارتی و تجارتی تعلقات کا خاتمہ عالم اسلام کی غیرت کا تقاضہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے ترجمان علامہ مبشر حسن نے فرانس میں ایک بار پھر خاتم النبین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف شدید مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دین اسلام کے مقدسات کی توہین دنیا کے دو ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو بھڑکانے کے مترادف ہے، عالم اسلام کو بے بس سمجھنے والے احمق اور عالمی امن کے دشمن ہے، اسلام کے خلاف مجرمانہ سرگرمیوں کا دفاع کرنے والی ریاستوں سے ہر قسم کے سفارتی و تجارتی تعلقات کا خاتمہ عالم اسلام کی غیرت کا تقاضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں مختلف مذاہب کے درمیان نفرت کی آگ بھڑکانے میں مصروف ہیں، امت مسلمہ متحد ہوکر دشمنان اسلام کی سازشوں کا مقابلہ کرے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا، حرمت قرآن اور ناموس رسالت پر حرف نہیں آنے دیں گے، امت مسلمہ فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے۔


خبر کا کوڈ: 894780

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894780/ناموس-رسالت-ص-کی-گستاخی-قبول-نہیں-امت-فرانسیسی-مصنوعات-کا-بائیکاٹ-کرے-علامہ-مبشر-حسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org