QR CodeQR Code

لاہور، جماعت اسلامی نے فرانس کیخلاف احتجاج کیلئے سڑک مختص کر دی

29 Oct 2020 18:10

احمد سلمان بلوچ نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیور پاکستانیوں میں فرانس اور فرانسیسی صدر کیخلاف بہت زیادہ غم و غصہ پایا جا رہا ہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے وحدت روڈ پر ایک سڑک مختص کی ہے جہاں فرانسیسی صدر کی تصاویر، فرانس کے پرچم اور فرانسیسی اشیاء رکھی گئی ہیں اور لوگ اپنے غم و غصے کے اظہار کیلئے فرانسیسی صدر کی تصویر کو جوتے مار رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے لاہور میں فرانس کیخلاف احتجاج اور اپنی نفرت کے اظہار کیلئے سڑک مختص کر دی ہے۔ جماعت اسلامی حلقہ پی پی 180 کے امیر احمد سلمان بلوچ نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیور پاکستانیوں میں فرانس اور فرانسیسی صدر کیخلاف بہت زیادہ غم و غصہ پایا جا رہا ہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے وحدت روڈ پر ایک سڑک مختص کی ہے جہاں فرانسیسی صدر کی تصاویر، فرانس کے پرچم اور فرانسیسی اشیاء رکھی گئی ہیں اور لوگ اپنے غم و غصے کے اظہار کیلئے فرانسیسی صدر کی تصویر کو جوتے مار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تصاویر مستقل ادھر موجود رہیں گی اور لوگ اپنی نفرت کا اظہار کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے بھی جماعت اسلامی کے اس اقدام کو سراہا ہے۔ احمد سلمان بلوچ نے کہا کہ نبی کریم(ص) محبت کے اظہار کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کی سیرت طیبہ پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ وہ فوری طور پر فرانس کیساتھ سفارتی روابط ختم کرے اور پاکستانی عوام سے گزارش ہے کہ فرانسیسی اشیاء کا بائیکاٹ کر دیں۔


خبر کا کوڈ: 894782

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894782/لاہور-جماعت-اسلامی-نے-فرانس-کیخلاف-احتجاج-کیلئے-سڑک-مختص-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org