QR CodeQR Code

نبی کریم (ص) کی بعثت سسکتی انسانیت کیلئے ابر بہار ہے، عثمان بزدار

29 Oct 2020 18:33

وزیراعلیٰ پنجاب کا عیدمیلادالنبی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نبی آخرالزماں ؐنے امن و آشتی، اخوت، احترام انسانیت، مساوات، عفو و درگزر اور عدل و انصاف کا درس دیا۔ آپؐ کی زندگی مجسم قرآن ہے جس میں مکمل رہنمائی اور ہدایت موجود ہے۔ حضوراکرمؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے سے ظلم، زیادتی،ناانصافی اور بدامنی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نبی آخرالزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے پُرمسرت موقع پر اُمت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سرور کونین حضرت محمدؐ کی بعثت سسکتی، مرجھائی اور جہالت میں ڈوبی انسانیت کیلئے ابربہار کی حیثیت رکھتی ہے، محسن انسانیت حضرت محمد ؐ اپنے اعلیٰ کردار کے ذریعے دنیا کیلئے ایک مثال بنے اور حضورکریمؐ نے مختصر مدت میں مثالی سماجی اور معاشی نظام دیا۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے عیدمیلاد النبیؐ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ نبی آخرالزماں ؐنے امن و آشتی، اخوت، احترام انسانیت، مساوات، عفو و درگزر اور عدل و انصاف کا درس دیا۔  آپؐ کی زندگی مجسم قرآن ہے جس میں مکمل رہنمائی اور ہدایت موجود ہے۔ حضوراکرمؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے سے ظلم، زیادتی،ناانصافی اور بدامنی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آپ ؐ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو درپیش تمام مسائل سے نجات دلا کر امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔ رسولِ اکرمؐ کی سنت سے مسائل کا حل افہام و تفہیم اور مکالمے کے ذریعے نکالنے کا درس ملتا ہے۔ نبی اکرم  ؐ کی محبت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے اختلافات کو مفاہمتی حکمت عملی کی روشنی میں حل کریں۔ یہ دن امت مسلمہ کو قرآن و سنت کی تعلیمات پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے، ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ اپنی زندگیوں کو نبی آخرالزماں ؐکی تعلیمات کے مطابق بسر کریں گے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کی کوتاہیوں کو معاف فرمائے اور ہمیں محسنِ انسانیت حضور اقدسؐ کی شفاعت نصیب فرمائے۔


خبر کا کوڈ: 894788

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894788/نبی-کریم-ص-کی-بعثت-سسکتی-انسانیت-کیلئے-ابر-بہار-ہے-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org