0
Thursday 29 Oct 2020 18:42

عید میلادالنبی منانے کا مقصد ذات اقدس سے عقیدت کا اظہار ہے، اعجاز ہاشمی

عید میلادالنبی منانے کا مقصد ذات اقدس سے عقیدت کا اظہار ہے، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر اور متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ عید میلادالنبی اُمت مسلمہ کیلئے مبارک دن ہے۔ جس پر ہمیں دنیا میں نظام مصطفی(ص) کے قیام کی جدوجہد اور صلح کے پیغام کے فروغ کا عزم کرتے ہیں۔ عید میلادالنبی کے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سید المرسلین کی ولادت باسعادت سے بڑا خوشی کا کوئی موقع ہو نہیں سکتا، عید میلادالنبی منانے کا مقصد سرور کائنات کی ذات اقدس سے عقیدت کا اظہار ہے جو دراصل سب عیدوں سے بھی بڑھ خوشی کا دن ہے، کہ جب رحمت العالمین اور سرور کائنات پیدا ہوئے جنہوں نے دنیا میں امن کا دائمی پیغام دیا اور اللہ تعالیٰ کا پیغام ضابطہ حیات قرآن مجید کی شکل میں لائے۔ ان کا کہنا تھاکہ دنیا میں بدامنی تعلیمات نبوی سے دوری کا نتیجہ ہے۔ اگر سرور کائنات کا پیغام سمجھا جاتا تو آج امت فرقوں میں تقسیم نہ ہوتی اور نہ ہی عالم کفر اسلام کے مقابلے میں قدم جما سکتا۔
خبر کا کوڈ : 894791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش