0
Thursday 29 Oct 2020 18:55

حرمت رسول(ص) پر اپنی جانیں بھی قربان کر دینگے، گورنر پنجاب

الحمراء لاہور میں سیرت النبی (ص) کے موضوع خصوصی کانفرنس کا انعقاد
حرمت رسول(ص) پر اپنی جانیں بھی قربان کر دینگے، گورنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبی (ص) کے سلسلے میں الحمرا ہال میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا موضوع "ماحولیاتی آلودگی اور سیرت النبی (ص) کی روشنی میں ہماری ذمہ داریاں" رکھا گیا۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے سیرت کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر ارشاد احمد، ڈی جی مذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، چیئرمین قرآن بورڈ صاحبزادہ حامد رضا، خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی، خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد، ڈاکٹر راغب نعیمی، علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر، بابر سلطان گوندل، قاری عارف سیالوی، مفتی اسحاق ساقی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ نبی پاک کی تعلیمات اور طرز زندگی تمام انسانوں کیلئے ہدایت کا سرچشمہ ہے، آج مسلمان ذلت و رسوائی کی بڑی وجہ نبی (ص) اور صحابہ کی تعلیمات کو چھوڑ دینا ہے۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ حرمت رسول (ص) پر ہم اپنی جان قربان کرنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، فرانسیسی صدر دنیا کو بدامنی کی آگ میں جھونکنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حرمت انبیاؑ کے حوالے سے اقوام متحدہ میں قانون سازی کی جائے۔ صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا کہ آج بھی ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے طریقوں پر چلنا شروع کر دیں تو امت مسلمہ کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ کانفرنس کے دوران دیگر مقررین نے بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات پاک اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔
خبر کا کوڈ : 894796
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش