QR CodeQR Code

لاہور، جامعۃ المنتظر کے پرنسپل علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی تہران میں انتقال کرگئے

29 Oct 2020 19:06

مرحوم سیاسی و مذہبی امور پر گہری نظر رکھتے تھے، مختلف معاملات میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی ترجمانی بھی کرتے رہے۔ سیاست میں بھی دلچسپی رہی۔ سیاسی بصیرت کی بدولت مختلف سیاسی جماعتوں کے اجتماعات میں جامعہ کی نمائندگی کرتے رہے۔


اسلام ٹائمز۔ جامعۃ المنتظر لاہور کے پرنسپل اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی تہران میں انتقال کر گئے۔ مرحوم سیاسی و مذہبی امور پر گہری نظر رکھتے تھے، مختلف معاملات میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی ترجمانی بھی کرتے رہے۔ سیاست میں بھی دلچسپی رہی۔ سیاسی بصیرت کی بدولت مختلف سیاسی جماعتوں کے اجتماعات میں جامعہ کی نمائندگی کرتے رہے۔ ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم پر بھی ملت جعفریہ کی موثر آواز تھے۔ علامہ سید قاضی نیاز حسین کورونا کے باعث کچھ عرصے سے علیل اور تہران میں زیر علاج تھے۔ مرحوم نے پسماندگان میں پانچ بیٹے، تین بیٹیاں اور 2 بیوگان سوگوار چھوڑی ہیں۔ علامہ قاضی نیاز حسین نقوی اسلامی جمہوری ایران میں جج کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیتے رہے۔ مرحوم امام جمعہ علی مسجد بھی تھے۔


خبر کا کوڈ: 894799

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894799/لاہور-جامعۃ-المنتظر-کے-پرنسپل-علامہ-قاضی-سید-نیاز-حسین-نقوی-تہران-میں-انتقال-کرگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org