QR CodeQR Code

لعنت ہم پر اگر آج بھی ہم اقتدار کے پیچھے بھاگیں، عمر عبداللہ

29 Oct 2020 21:09

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ سال گذشتہ کے اوائل میں ہم سب جماعتیں الگ الگ راستوں پر چل رہی تھیں، لیکن آج ہم ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع ہونے کیلئے مجبور ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے جمعرات کو کہا کہ اگر ہم موجودہ سیاسی حالات میں بھی اقتدار کے پیچھے بھاگیں گے تو وہ ہمارے لئے لعنت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات آپسی چھوٹی سیاسی لڑائیوں میں الجھے رہنے کے نہیں بلکہ ہمیں آج اپنے تشخص اور زمین کے لئے لڑائی لڑنی ہے۔ نیشنل کانفرنس کے لیڈر پارٹی صدر دفتر پر ایک تقریب کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سال گذشتہ کے اوائل میں ہم سب جماعتیں الگ الگ راستوں پر چل رہی تھیں، لیکن آج ہم ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع ہونے کے لئے مجبور ہوئے ہیں۔ عمر عبداللہ نے مزید کہا کہ یہاں کی سیاسی جماعتوں کو بہت پہلے متحد ہونا چاہیئے تھا، تاکہ حالات وہاں نہیں پہنچتے جہاں آج ہیں۔


خبر کا کوڈ: 894803

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894803/لعنت-ہم-پر-اگر-آج-بھی-اقتدار-کے-پیچھے-بھاگیں-عمر-عبداللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org