QR CodeQR Code

کشمیر اور دہلی میں 6 مقامات پر "این آئی اے" کے چھاپے

29 Oct 2020 21:09

اطلاعات کے مطابق کشمیر اور دہلی میں جن مقامات پر چھاپے مارے گئے، ان میں فلاح عام ٹرسٹ، جے کے یتیم فاؤنڈیشن، سالویشن موومنٹ، جے کے وائس آف وکٹمز اور چیئرٹی الائنس دہلی وغیرہ شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات کو وادی کشمیر اور دہلی میں چھ مقامات پر چھاپے مارے۔ یہ چھاپے غیر حکومتی رضاکار تنظیموں اور خیراتی اداروں کے دفاتر میں فنڈنگ کیس کے سلسلے میں ڈالے گئے۔ این آئی اے کے بیان کے مطابق ان چھاپوں کے دوران بعض قابل اعتراض دستاویزات اور چیزیں ضبط کی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر اور دہلی میں جن مقامات پر چھاپے مارے گئے، ان میں فلاح عام ٹرسٹ، جے کے یتیم فاؤنڈیشن، سالویشن موومنٹ، جے کے وائس آف وکٹمز اور چیئرٹی الائنس دہلی وغیرہ شامل ہیں۔ یہ چھاپے اُس کیس کے سلسلے میں ڈالے گئے، جس کے بارے میں 8 اکتوبر کو ایف آئی آر درج کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 894804

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894804/کشمیر-اور-دہلی-میں-6-مقامات-پر-این-آئی-اے-کے-چھاپے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org