QR CodeQR Code

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ امیدوار کو نااہل کیا جائے گا، چیف الیکشن کمشنر جی بی

29 Oct 2020 22:27

گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ سابق وزیر اعلی کی جانب سے دیا گیا بیان کسی بھی صورت درست نہیں، الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کسی کے بھی دباؤ میں نہیں آسکتا اور نہ ہی کسی کے دباؤ میں آنے کی ضرورت ہے، الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اور آئین اور قانون کے مطابق اپنے روز مرہ کے معاملات جاری رکھے ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد، خود مختار اور ایک آئینی ادارہ ہے، الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی کسی بھی جماعت، فرد یا عہدے دار کی طرف سے خلاف ورزی کی صورت میں نگران ٹیم ضلعی مانیٹرینگ آفیسر کو رپورٹ پیش کریگی جبکہ ڈسٹرکٹ مانیٹرینگ آفیسر مقامی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ ملکر خلاف ورزی کی تحقیقات کر کے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کو رپورٹ پیش کرینگے اور الیکشن کمیشن اس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے زمہ داروں کو  نااہل کر سکتا ہے۔ جی بی میں انتخابات کے دوران انتخابی مہم کی نگرانی کے لیے مانیٹرینگ ٹیم یا ڈسٹرکٹ مانیٹرینگ آفیسر کو کوئی بھی اتھارٹی معلومات فراہم کرنے کی پابند ہو گی جبکہ ڈسٹرکٹ مانیٹرینگ آفیسر مانیٹرینگ ٹیم کی جانب سے پیش کی گئی شکایات کا ریکارڈ روزانہ کی بنیاد پر الیکشن کمیشن کو پیش کرنے کا پابند ہوگا۔ انتخابی مہم کے دوران کسی بھی حلقے میں سیاسی سرگرمیوں کے دوران ضابطہ اخلاق کی کسی بھی شق کی خلاف ورزی کی صورت میں نگران ٹیم ڈسٹرکٹ مانیٹرینگ آفیسر کو رپورٹ پیش کریگی۔ چیف الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعلی کی جانب سے دیا گیا بیان کسی بھی صورت درست نہیں، الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کسی کے بھی دباؤ میں نہیں آسکتا اور نہ ہی کسی کے دباؤ میں آنے کی ضرورت ہے، الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اور آئین اور قانون کے مطابق اپنے روز مرہ کے معاملات جاری رکھے ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 894817

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894817/ضابطہ-اخلاق-کی-خلاف-ورزی-پر-متعلقہ-امیدوار-کو-نااہل-کیا-جائے-گا-چیف-الیکشن-کمشنر-جی-بی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org