QR CodeQR Code

داریل اور تانگیر کو الگ الگ ضلع بنایا جائے گا، علی امین گنڈاپور

29 Oct 2020 22:45

داریل میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ علاقے کے مسائل کو حل کرنے اور دوسرے علاقوں کے برابر لانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور داریل پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر کا پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی اور علاقائی عہدیداران و کارکنان نے بھرپور استقبال کیا۔ داریل پہنچنے پر کارکنان نے علی امین گنڈاپور کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ داریل میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ داریل اور تانگیر کو الگ الگ ضلع بنایا جائے گا۔ علاقے کے مسائل کو حل کرنے اور دوسرے علاقوں کے برابر لانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 894818

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894818/داریل-اور-تانگیر-کو-الگ-ضلع-بنایا-جائے-گا-علی-امین-گنڈاپور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org