0
Thursday 29 Oct 2020 23:14

عید میلادالنبی (ص)، وزیراعظم عمران خان کا قوم کے نام پیغام

عید میلادالنبی (ص)، وزیراعظم عمران خان کا قوم کے نام پیغام
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے عید میلاد النبی (ص) کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ(ص) کی بے مثل تعلیمات انسانوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے عید میلادالنبی (ص) کے موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خاتم النبیین (ص) اورسرور کائنات(ص) کی حیثیت بے مثال آفتاب کی ہے۔ انہوں ںے کہا ہے کہ آپ (ص) کی حیات مبارکہ جہد مسلسل اور انسانیت کی رہنمائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ (ص) کی حیات طیبہ فلاح پر مشتمل عظیم نظام کے قیام سے عبارت ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام دیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ آپ(ص) نے بے مثال فلاحی ریاست قائم کرکے دکھائی۔ وزیراعظم عمران خان نے مبارک دن پر جاری کردہ پیغام میں مؤقف اپنایا ہے کہ آج فلاح عامہ کی بنیاد پر تشکیل معاشرے انہی اصولوں پر قائم ہیں۔ ای او بی آئی پنشن میں اضافہ ریاست مدینہ کی جانب قدم ہے، وزیر اعظم انہوں نے کہا ہے کہ عدل وانصاف اور مذہبی و سماجی آزادی کا عملی نمونہ ریاست مدینہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ مغرب نے ریاست مدینہ سے رہنمائی لے کر انسانی فلاح کے لیے کام کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوشش ہے کہ ریاست مدینہ کے تصورسے مکمل رہنمائی حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسی سمت میں گامزن ہیں کہ وطن عزیزکو فلاحی ریاست کے سانچے میں ڈھالیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم نے اس سفر کا آغاز کر دیا ہے اور اب منزل زیادہ دور نہیں ہے۔ انہوں ںے کہا کہ کورونا کو پہلے مرحلے میں اللہ تعالیٰ کی مدد سے زیادہ پھیلاؤ سے روکا۔ ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کچھ عرصے سے کورونا کی دوسری لہر سر اٹھا رہی ہے لہذا ہمیں چاہیے کہ مسلسل احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہیں۔
خبر کا کوڈ : 894821
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش