QR CodeQR Code

توہین آمیز خاکے، اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں فرانسیسی سفارتخانے کے سامنے احتجاج

29 Oct 2020 23:22

صیہونی دارالحکومت تل ابیب میں واقع فرانسیسی سفارتخانے کے سامنے ہونیوالے اس احتجاجی مظاہرے میں شریک مظاہرین نے فرانسیسی صدر کے بیان کی شدید مذمت کی اور امانوئل میکرون کیطرف سے معافی مانگے جانیکا مطالبہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ "مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسلامی تحریک" نے فرانسیسی صدر کی جانب سے حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی گستاخی پر مبنی اقدام کی حمایت کے خلاف فرانسیسی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کیا ہے۔ صیہونی دارالحکومت تل ابیب میں واقع فرانسیسی سفارتخانے کے سامنے ہونے والے اس احتجاجی مظاہرے میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ حماد ابودعابس سمیت اسرائیلی پارلیمنٹ کے 4 عرب نمائندوں اور مقبوضہ فلسطینی اراضی میں ساکن سینکڑوں عرب باشندوں نے بھی شرکت کی۔

عرب ای مجلے عرب48 کے مطابق احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر گستاخانہ اقدام اور فرانسیسی صدر کی جانب سے اس کی حمایت کی شدید مذمت پر مبنی نعروں سمیت فرانسیسی صدر کی جانب سے معافی مانگنے کے مطالبات بھی درج تھے۔ مظاہرین نے اپنے احتجاج کے دوران توہین آمیز خاکوں کی حمایت پر مبنی فرانسیسی صدر کے بیان پر امانوئل میکرون کی جانب سے معافی مانگے جانے کا مطالبہ کیا اور حضرت پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور دین مبین اسلام کے حق میں نعرے لگائے۔


خبر کا کوڈ: 894823

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894823/توہین-آمیز-خاکے-اسرائیلی-دارالحکومت-تل-ابیب-میں-فرانسیسی-سفارتخانے-کے-سامنے-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org