QR CodeQR Code

جشن میلاد النبی ﷺ کے موقع پر لیہ پولیس کا سکیورٹی لائحہ عمل مرتب

29 Oct 2020 23:40

ضلع بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کے کل 20 جلوس نکالے جائیں گے، جن میں A کیٹگری کے 08 اور B کیٹگری کے 12 جلوس شامل ہیں، جبکہ ضلع بھر میں چھوٹے بڑے محفل میلاد کے 26 پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر لیہ پولیس نے سکیورٹی لائحہ عمل مرتب کرلیا، 500 سے زائد پولیس افسران و اہلکاران سکیورٹی کے لیے تعینات ہونگے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ سید ندیم عباس نے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیتے ہوئے کہا کہ تمام سکیورٹی ایشوز کو مدنظر رکھتے ہوئے سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے، جس کے مطابق ضلع بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کے کل 20 جلوس نکالے جائیں گے، جن میں A کیٹگری کے 08 اور B کیٹگری کے 12 جلوس شامل ہیں، جبکہ ضلع بھر میں چھوٹے بڑے محفل میلاد کے 26 پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے، تمام پروگراموں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے سکیورٹی پلان کے مطابق 500 سے زائد پولیس افسران و اہلکاران جن میں (02 ڈی ایس پیز ،06 انسپکٹر ،44 سب انسپکٹر، 52 اے ایس آئی، 34 ہیڈ کانسٹیبل، 344 کنسٹیبلان، 04 لیڈی کنسٹیبلان، پولیس قومی رضا کاران اور دیگر ریزرو ہائے شامل ہیں) اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 894825

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894825/جشن-میلاد-النبی-ﷺ-کے-موقع-پر-لیہ-پولیس-کا-سکیورٹی-لائحہ-عمل-مرتب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org