0
Thursday 29 Oct 2020 23:57

ایک اور ننھی کلی کو مسل دیا گیا، لوئر دیر میں 2 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

ایک اور ننھی کلی کو مسل دیا گیا، لوئر دیر میں 2 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں 2 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں 2 سالہ بچی حریم شاہ کو نامعلوم افراد نے زیادتی کے بعد قتل کردیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔ ذرائع کے مطابق بچی 5 روز قبل اس وقت لاپتہ ہوئی جب اہلخانہ لوئر دیر کے علاقے چکدرہ میں منگنی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ بیٹی تھوڑی دیر تک واپس نہیں آئی تو اس کو تلاش کرتے رہے لیکن وہ ہمیں کہیں نہیں ملی، بعدازاں والد نے بچی کی گمشدگی کا مقدمہ تھانے میں درج کروایا۔ بچی کی لاش گزشتہ روز چکدرہ کے علاقے سے برآمد ہوئی۔

پولیس نے بچی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کمسن بچی کو نامعلوم ملزمان نے قتل کرنے سے قبل تشدد کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ بچی کے قتل کے خلاف علاقہ مکین اور انجمن تاجران نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے قتل کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 894827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش