1
Friday 30 Oct 2020 00:00

پابندیوں میں گِھرے ایران کو سلام جو فلسطین کی بھرپور حمایت کر رہا ہے، فلسطینی قیدی

پابندیوں میں گِھرے ایران کو سلام جو فلسطین کی بھرپور حمایت کر رہا ہے، فلسطینی قیدی
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے ہاتھوں گذشتہ کئی ماہ سے بغیر کسی الزام کے قید کئے گئے فلسطینی قیدی "ماہر الاخرس" نے عرب نیوز چینل العالم کے ساتھ گفتگو میں کھل کر مسئلۂ فلسطین و فلسطینی عوام کی حمایت کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ماہر الاخرس نے اپنی گفتگو میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کے زیرقبضہ زندگی گزارنے والے فلسطینی عوام کی مدد پر پابندیوں میں گِھرے ایران اور ایرانی عوام پر سلام! فلسطینی قیدی نے مزید کہا کہ فلسطین کے حوالے سے ایران کی جانب سے ایسا عزت مندانہ موقف اختیار کیا گیا ہے جو عرب و اسلامی ممالک سمیت دنیا کے کسی دوسرے ملک کی جانب سے اختیار نہیں کیا گیا جبکہ اس بات پر بھی ہم ایران کے شکرگزار ہیں۔

فلسطینی سفیر نے العالم کے ساتھ اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ ہم عائد پابندیوں کے باوجود فلسطین کے حوالے سے ایران کی جانب سے اختیار کردہ مستقل موقف پر ایران کے شکر گزار ہیں جبکہ ہم ان تمام دوستوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جو فلسطینی عوام پر جاری ظلم و ستم کے خاتمے کے لئے سرگرم ہیں۔ ماہر الاخرس نے بعض عرب ممالک کی جانب سے غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کی حمایت ایک ایسا پر افتخار مسئلہ ہے جو اسلامی یا انسانی اعتبار سے ہر ملک کی ذمہ داری ہے تاہم اس میدان میں باقی بچ جانے والوں کی تعداد انتہائی کم ہے جبکہ فلسطین کے ساتھ غداری کرنے والے ممالک بھی واضح طور پر سامنے آ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ شہر جنین سے تعلق رکھنے والے 49 سالہ فلسطینی شہری ماہر الاخرس کو غاصب صیہونی فوجیوں کی جانب سے 27 جولائی 2020ء کے روز بغیر کسی الزام کے گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ ماہر الاخرس نے اپنی غیرقانونی و بلاجواز گرفتاری کے خلاف گذشتہ 90 روز سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 894828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش