QR CodeQR Code

مصر سے چینی کی آمد، پاکستان میں قیمت کم ہونے کا امکان

30 Oct 2020 00:14

وزارت صنعت و تجارت کے مطابق مجموعی درآمدی چینی کی پورٹ پر اوسط قیمت 75 روپے آئے گی، اوپن مارکیٹ میں مجموعی درآمدی چینی کی اوسط قیمت 80 سے 83 روپے آئے گی، پنجاب درآمدی چینی کی فروخت کی مانیٹرنگ کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ مصر سے 25 ہزار میٹرک ٹن چینی کی پاکستان آمد کے بعد ملک بھر میں چینی کی قیمت میں کمی کا امکان پیدا ہوگیا۔ وزرات صنعت و پیداوار کے حکام نے بتایا ہے کہ سرکاری سطح پر مصر سے درآمد کی جانے والی چینی پاکستان پہنچ چکی ہے، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی طرف سے درآمد کی جانے والی چینی لے کر جہاز پورٹ قاسم پہنچ چکا ہے اور چینی اتارنے کا عمل جاری ہے۔ حکام نے بتایا کہ چینی کا دوسرا جہاز 50 ہزار میٹرک ٹن چینی لے کر 30 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گا، درآمدی چینی پنجاب اور یوٹیلیٹی اسٹورز کو فراہم کی جائے گی، 25 ہزار میٹرک ٹن میں سے 5 ہزار میٹرک ٹن چینی یوٹیلیٹی اسٹورز اور 20 ہزار پنجاب کو دی جائے گی تاہم یوٹیلیٹی اسٹورز کو درآمدی چینی کا کوٹا بڑھا کر 50 ہزار میڑک ٹن تک کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

حکام نے بتایا کہ درآمدی چینی کی پورٹ قاسم تک فی کلو لاگت 72 روپے فی کلو ہے، ٹرانسپورٹ چارجز اور ریٹیلرز منافع کے بعد اوپن مارکیٹ میں چینی 80 روپے فروخت کی جاسکے گی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت 68 روپے برقرار رہے گی۔ وزارت صنعت و تجارت کے مطابق مجموعی درآمدی چینی کی پورٹ پر اوسط قیمت 75 روپے آئے گی، اوپن مارکیٹ میں مجموعی درآمدی چینی کی اوسط قیمت 80 سے 83 روپے آئے گی، پنجاب درآمدی چینی کی فروخت کی مانیٹرنگ کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 894829

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894829/مصر-سے-چینی-کی-ا-مد-پاکستان-میں-قیمت-کم-ہونے-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org