QR CodeQR Code

فرانس عالمی امن کا دشمن، حکومت پاکستان فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرے، ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر

30 Oct 2020 01:29

ملتان میں میلاد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس ٹی کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ یورپ کی اسلام اور مسلمان دشمنی انہیں تباہ و برباد کر دیں گے، فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، فرانس کا اقدام عالمی امن کے خلاف سازش ہے، پوری دنیا کے مسلمان عالمی امن کے دشمن فرانس کا بائیکاٹ کریں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیراہتمام مرکزی میلاد ریلی چوک منظور آباد سے نکالی گئی، ریلی کی قیادت ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب پاکستان سنی تحریک ڈاکٹرعمران مصطفی کھوکھر، پیر سید غلام یزدانی گیلانی، پیر سید ارشاد گیلانی، صدر متحدہ میلاد کونسل زاہد بلال قریشی، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی، ڈویژنل صدرخواجہ محمد ندیم مدنی صدیقی، ضلعی صدر عامر علی وینس قادری، خلیفہ پیر عبدالقیوم قریشی، علامہ پیر عمران سلطانی نے کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر نے کہا کہ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کی بنیاد ہے، ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے تحفظ کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر دیں گے، یورپ کی اسلام اور مسلمان دشمنی انہیں تباہ و برباد کر دیں گے، فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، فرانس کا اقدام عالمی امن کے خلاف سازش ہے، پوری دنیا کے مسلمان عالمی امن کے دشمن فرانس کا بائیکاٹ کریں۔

اُنہوں نے کہا کہ ترکی کے صدر طیب اردوان کے بیان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، صدر طیب اردوان نے مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کی، حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فرانسیسی سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کیا جائے، ریاست مدینہ کے دعویدار حکومت تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اپنا کردار ادا کرے، حکومت پاکستان ہر فورم پر گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج نوٹ کروائے، وزیراعظم کا تمام مسلم حکمرانوں کو خط لکھنا ناکافی ہے، حکومت او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کروائے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا میلاد جوش و جذبے سے منا کر فرانس کے اقدام کی بھرپور مذمت کریں، پاکستان سنی تحریک فرانس کے خلاف جلد بڑے احتجاج کا اعلان کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 894836

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894836/فرانس-عالمی-امن-کا-دشمن-حکومت-پاکستان-فرانسیسی-سفیر-کو-ملک-بدر-کرے-ڈاکٹر-عمران-مصطفی-کھوکھر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org