0
Friday 30 Oct 2020 01:44

ملتان، تحریک جوانان پاکستان کے زیراہتمام پاک فوج کے حق میں ریلی، پاک فوج زندہ باد کے نعرے 

ملتان، تحریک جوانان پاکستان کے زیراہتمام پاک فوج کے حق میں ریلی، پاک فوج زندہ باد کے نعرے 
اسلام ٹائمز۔ ملتان میں تحریک جوانان پاکستان کے زیراہتمام افواج پاکستان کے حق میں ریلی گردیزی مارکیٹ سے جلال مسجد چوک تک نکالی گئی، جس کی قیادت تحریک جوانان پاکستان کے صدر عامر رئوف اور آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب و ملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ نے کی۔ شرکاء ریلی نے پاک افواج کے حق میں نعرے بازی کی، ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر افواج پاکستان کے حق میں نعرے درج تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عامر رئوف اور عارف فصیح اللہ نے کہا کہ افواج پاکستان قوم کی آن، بان اور شان ہیں، قوم افواج پاکستان کی قربانیوں اور جدوجہد کی معترف ہے، ہمیشہ اپنی افواج کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند مفاد پرست سیاستدان افواج پاکستان پر کیچڑ اچھال کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، جس میں انہیں ناکامی ہوگی۔ پشاور دھماکہ کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ پشاور کے شہداء اور زخمیوں کی مالی معاونت کی جائے، ریلی میں حسن بھٹہ، حمزہ، رانا اظہر، یعقوب شیرا، شیخ نیاز، حاجی عبدالعزیز و دیگر رہنماوں نے بھی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 894837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش